لاہور: وفاقی حکومت نے صارفین پر ایک اور بجلی بم گرادیا، بجلی کا نیا ٹیرف اکتوبرسے لاگو ہوگا۔
رواں سال نیپرا کی جانب سے منظور کیا گیا بجلی کا نیا بنیادی ٹیرف اکتوبر سے لاگو ہوگا۔ نئے ٹیرف کے مطابق بجلی کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اکتوبر کے مہینے میں بجلی صارفین کو بھیجے جانے والے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز اور دیگر ٹیکسز الگ سے شامل کیے جائیں گے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک نے اگست کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 21 پیسے کمی کی درخواست دی ہے، جس کی سماعت نیپرا اتھارٹی 29 ستمبر کو کرے گا۔
اس سے قبل وزیر توانائی خرم دستگیر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 300 یونٹ تک کے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ معاف نہیں بلکہ مؤخر کیا ہے.جسے اکتوبر سے مارچ کے درمیان وصول کیا جائے گا۔