ڈاکٹریاسمین راشد کی راناثنااللہ کووارننگ

Sep 22, 2022 | 16:40

اوکاڑہ: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے وفاقی وزیر داخلہ کو وارننگ دیدی ہے  اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی کال پر اسلام آباد ضرور پہنچیں گے۔صوبائی وزیر نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو خبردار کیا کہ اگر تم نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو ہم عورتوں نے تمہیں نہ گھسیٹا تو کہنا، ہم ضرور اسلام آباد آئیں گے، تم ہمیں مارو گے تو مارو، ہم مرنے کے لئے تیار ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ امپورٹد حکومت نے ملک کابیڑا غرق کردیا ہے، عمران خان کے دورمیں انڈسٹری اوپر جارہی تھی اب تباہی کےدہانے پرہے، صورت حال یہ ہے کہ وزیراعظم پوری دنیا میں کشکول لے کر پھر رہا ہے لوگ اعتماد نہیں کر رہے۔

مزیدخبریں