سیاسی منظرنامے میں اتار چڑھاو کےساتھ ساتھ بیوروکریسی میں بھی اکھاڑ پچھاڑ جاری ہے اور حکومت پنجاب نے کئی عہدوں پر ردوبدل کردی ہے ۔پنجاب حکومت نے تقرری کے منتظر ندیم سرورکو ڈی جی اینٹی کرپشن ایسٹیبلشمینٹ پنجاب تعینات کردیا ۔ڈپٹی کمشنر بھکر خرم شہزاد سے عہدے کا چارج واپس لے کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ۔جبکہ ڈی سی خوشاب شعیب علی کا تبدی کر کہ ڈپٹی کمشنر بھکر تعینات کردیا ہے اسی طرح تقرری کے منتظر میثم عباس کو ڈی سی خوشاب،تقرری کی منتظر عائشہ حمید سیکریٹری آرکائیو لائبریریز ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب ،تقرری کے منتظر وقاص راشد ایڈیشنل سیکریٹری مائنز اینڈ منرلز پنجاب او رتقرری کے منتظر ذوہیب مشتاق کو ایڈیشنل سیکریٹری پراپرٹیز پنجاب کوآپریٹیو بورڈ فار لیکویڈیشن تعینات کر دیا ہے۔
پنجاب بیوروکریسی میں تبدیلیاں جاری
Sep 22, 2022 | 19:42