اسرائیل میں پاکستانی وفد کےمتعلق خبروں پر وزرات خارجہ کابیان آگیاہےترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے کسی وفد کے دورہ اسرائیل کا تاثر صریحاً مسترد کرتے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پالیسی میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں جس پر قومی اتفاق رائےہو پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی حمایت کرتا ہے پاکستان مسئلہ فلسطین کااقوام متحدہ،او آئی سی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے۔دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ غیرملکی تنظیم نے زیرِبحث دورے کا اہتمام کیا جو پاکستان میں موجود نہیں پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف واضح اور غیرمبہم ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کیساتھ آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے ایسی فلسطینی ریاست کے حامی ہیں جس کادارالحکومت القدس الشریف ہو آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کاقیام خطے میں امن کےلیے ناگزیر ہے۔