لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر زرداری مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ سابق صدر نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا اس موقع پر چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔اسلام آباد سے خبرنگار کے مطابق دونوں رہنما¶ں میں جنرل الیکشن کے حوالے سے اہم مشاورت ہوئی ملاقات میں موجودہ معاشی صورتحال پر دونوں رہنما¶ں سے تشویش کا اظہار کیا۔