لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سید علی ناصر رضوی نے پولیس خدمت مرکز لبرٹی مارکیٹ گلبرگ کا دورہ کیا۔ انہوں نے پولیس خدمت مرکز اور تحفظ مرکزکی ورکنگ کا جائزہ لیا۔ متعلقہ پولیس افسرا ن نے ڈی آئی جی آپریشنز کو خدمت و تحفظ مراکز کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔