بجلی چور ملکی خزانے کو سالانہ 600 ارب روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں:آئی جی

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوری سے ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملک و سماج دشمن عناصر کےخلاف کریک ڈاو¿ن کیلئے تمام آرپی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو احکامات جاری کئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب پولیس بجلی چوروں کےخلاف روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار سے زائد مقدمات درج کر رہی ہے۔ بجلی چوری میں ملوث سماج دشمن عناصر ملکی خزانے کو سالانہ 600 ارب روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں اوربجلی چوروں کا ملکی خزانے پر ایک برس کا ڈاکہ صوبے بھر میں 15 برسوں کے دوران جرائم میں لوٹی جانے والی رقم کے مساوی ہے، چوری، ڈاکے اور جرائم کی دیگر وارداتوں میں لوٹی جانے والی مجموعی سالانہ رقم بجلی چوری کے مقابلے میں انتہائی کم ہے، بجلی چوری کے ڈاکے میں ملوث وطن دشمن عناصر و ملزمان کو اب کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن