لاہور(خبرنگار)سپریم کورٹ بار کے کنونشن کی متفقہ قرارداد،مہنگائی، آئین اور بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے وکلاءتنظیموں کی تحریک کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ بارمیں جنرل ہاﺅس اجلاس ہوا،مقررین نے کہا آل پاکستان وکلاءکنونشن کی روشنی میں وکلاءتحریک شروع ہوگئی ہے، ان شاءاللہ ملکی نظام تبدیل ہوگا، 90 روز میں الیکشن کا انعقاد آئینی تقاضا ہے،اگر الیکشن 90 روز میں نہیں ہوتے تو آئین کہاں ہے؟ پاکستان میں اس وقت آئین عملی طور پر معطل ہے، وکلاءنے آئین کی عملداری اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے نعرے لگائے،بعدازاں وکلا ءنے مال روڈ پر ریلی نکالی، شرکاءنے جی پی او چوک سے ہائیکورٹ کے ججز گیٹ تک پیدل مارچ کیا۔