لاہور(نیوز رپورٹر)دنیا بھر میں ستمبر کے مہینے میں پیشنٹ سیفٹی ڈے منایاجاتا ہے اس حوالے سے شالامار ہسپتال میں بھی ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں شالامار ہسپتال کے پروفیسر مجیب الرحمن عابد بٹ، پروفیسر مریم تارڑ اور سرجری کے ڈاکٹر طلعت وسیم نے پیشنٹ سیفٹی کے حوالے سے خصوصی لیکچر دئیے۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا مقصد مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے حوالے سے آگاہی دینااور مریض اور ڈاکٹر کے درمیان رابطے کو مزید بہتر بنانا ہے۔ پرنسپل شالامار میڈیکل کالج پروفیسر زاہد بشیر، چیف آپریٹنگ آفیسر شالا مار ہسپتال ڈاکٹر عائشہ نعمان اور ہسپتال کے دیگر ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔