پہلے انٹیگریٹڈ ریسورس ریکوری سنٹر فار سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کے سنگ بنیاد

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور چیئرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب نے ”اخوت“ کے تحت مصطفی آباد قصور میں پنجاب کے پہلے انٹیگریٹڈ ریسورس ریکوری سنٹر فار سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے باب گنج شہدا اور اخوت یونیورسٹی کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور نے کھیم کرن1965کے شہدا و فاتحین کے قبرستان کے نئے احاطے کا افتتاح کیا۔دریں اثناءکمشنر نے چمڑے کارخانوں (ٹینریز) کا اچانک دورہ کیا۔ ڈی سی قصور اور ڈی پی او قصور بھی ہمراہ تھے۔ محمد علی رندھاوا نے ٹینریز کو کروم فری پلانٹس اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے حوالے سے چیک کیا۔ ٹینریز کا زہریلا پانی بغیر ٹریٹمنٹ کے فیکٹری سے باہر نہ نکلے کا حکم دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن