ہماری لڑائی مہنگائی، معاشی بدحالی ، بیڈگورننس سے ہے:سیف الملوک کھوکھر

لاہور (نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کا اہم اجلاس پارٹی آفس نصیر آباد میں ہوا جس کی صدارت ملک سیف الملوک کھوکھر نے کی۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ، ڈاکٹر اسد اشرف مہر اشتپاق سید توصیف شاہ،میاں طارق،عامر خان، نگہت شیخ وحید گل،حاجی نوید انجم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں پارٹی قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر ان کے استقبال کے حوالے سے حاجی نوید انجم اور وحید گل کو اہم ذمہ داریاں دی گئیں۔ اس موقع پر پر گفتگو کرتے ہوئے ملک سیف الملوک کھوکھر اور خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ہماری لڑائی مہنگائی، معاشی بدحالی اور بیڈگورننس سے ہے۔ میاں نوازشریف بہادری اور ثابت قدمی سے ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا سامنا کیا۔ نوازشریف ہی ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن