لاہور(لیڈی رپورٹر)عالمی ادارہ صحت (جنیوا) اور آغا خان یونیورسٹی کے وفود کی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی/سر گنگا رام ہسپتال آمد۔عالمی ادارہ صحت، آغا خان یونیورسٹی اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی مشترکہ طبی تحقیق کے سلسلہ میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ عالمی ادارہ صحت (جنیوا) کی جانب سے ڈاکٹر ایڈنا کارا ، ڈاکٹر سمی گوٹلیب ، ڈاکٹر سو سو تھون اور ڈاکٹر صائمہ اویس نے شرکت کی اور آغا خان یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹر سلیم جسانی شریک ہوئے۔ عالمی ادارہ صحت (جنیوا) کی جانب سے سارس،کرونا وائرس سے متاثرہ حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کے نتائج کی تحقیقات پر مشتمل مشترکہ ریسرچ کی گئی۔
عالمی ادارہ صحت ، آغا خان یونیورسٹی وفود کی فاطمہ جناح یونیورسٹی،سر گنگا رام ہسپتال آمد
Sep 22, 2023