ناموس رسالت پرکسی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دینگے:انٹرنیشنل ختم نبوت

Sep 22, 2023

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انٹرنیشنل ختم نبوت موو¿منٹ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مولانا قاری محمد رفیق وجھوی کہا کہ انٹرنیشنل ختم نبوت موو¿منٹ آئین و قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے پرامن جدوجہد جاری رکھے گی اورعقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت قانون میں تبدیلی کی کوئی بھی کوشش و سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیگی۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے سلسلہ میں انٹر نیشنل ختم نبوت مو¿ومنٹ کے زیر اہتمام بروزاتوار ایوان اقبال لاہور میں ڈاکٹر سعید عنائت اللہ کی زیر سرپرستی ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی جس سے مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولاناعبدالرو¿ف مکی(مکہ مکرمہ)مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج (مدینہ منورہ) گورنرپنجاب بلیغ الرحمن ودیگر سمیت مختلف دینی و مذہبی جماعتوں کے قائدین و رہنماءشرکت و خطاب کریں گے۔

مزیدخبریں