لاہور ( نیوز رپورٹر ) آئی ٹی سیکٹر کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے والی ملک کی معروف کمپنی ایجاد لیبز کے چیف ایگزیکٹر افسر ارزش اعظم نے پاکستان سوفٹ وئیرہاوسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے چیئرمین ذوہیب خان کے خلاف پونے 2 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرادیا۔ اطلاعات کے مطابق پاشا کے چیئرمین نے بغیر کسی ثبوت کے سو شل میڈیا پر ایجاد لیبز کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر کے ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ ایجاد لیبز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارزش اعظم کی درخواست پر عدالت نے ذوہیب خان کو ہرجانہ ادا کرنے کا نوٹس جاری کر دِیا۔
ارزش اعظم کاذوہیب خان کےخلاف پونے 2 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ
Sep 22, 2023