ڈاکو¶ں نے شہریوں سے لاکھوں روپے، قیمتی سامان لوٹ لیا

Sep 22, 2023

لاہور (نامہ نگار) شہر میں ڈاکوو¿ں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹاون میں ڈاکو اسلحہ کے زور پر عمران و فیملی سے 6 لاکھ 70 ہزار روپے، زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ جوہر ٹاون میں عدنان سے 3 لاکھ 40 ہزار روپے، موبائل فون، کوٹ لکھپت میں عامر سے 4 لاکھ 45 ہزار روپے مالیت کی موبائل فون، شاہدرہ میں اختر سے 5 لاکھ مالیت موبائل فون، مانگا منڈی میں شاہد سے 7 لاکھ موبائل فون، یکی گیٹ میں عمر سے 3 لاکھ موبائل فون، غالب مارکیٹ میں رضوان سے 5 لاکھ 20 ہزار روپے موبائل فون، ہربنس پورہ میں امجد سے 4 لاکھ مالیت موبائل فون، برکی میں ڈاکو ارشد سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے موبائل فون، سمن آباد میں اکرم سے 2 لاکھ موبائل فون، سول لائن میں انور سے 4 لاکھ م موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے ڈیفنس، مانگا منڈی، غالب مارکیٹ اور مصطفی ٹاو¿ن سے کاریں جبکہ لٹن روڈ، شیراکوٹ، نولکھا، اسلام پورہ، شاہدرہ، کاہنہ، لیاقت آباد، رائیونڈ سٹی سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

مزیدخبریں