اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آج 22 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ جسٹس بابر ستار کی عدالت سے جاری توہین عدالت کے تحریری حکم نامہ میں عدالت کا کہنا ہے کہ ایم ڈی سیندک میٹیلز لمیٹڈ بلوچستاں ہونے کی بنا پر 2019ءسے 2046ءتک 22 گریڈ کی رہائش الاٹ ہوئی، کیٹگری ون رہائش گریڈ 21، 22 کے افسران کیلئے مختص ہے۔ سیکرٹری وزارت ہاﺅسنگ بتانے سے قاصر رہے کہ رازق سنجرانی کیسے ٹائپ ون رہائش کے مستحق ہیں، سٹیٹ آفس حکام بتانے سے قاصر رہے کہ ایک 33، 34 عمر کا شخص گریڈ 22 کا افسر کیسے ہو سکتا ہے۔ وکیل نے عدالت سے مزید وقت کی استدعا کی، عدالت نے رازق سنجرانی کو مہلت دیتے ہوئے 18 ستمبر تک جواب طلب کرتے ہوئے رازق سنجرانی کو یکم ستمبر کے حکم نامے کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس بھی جاری کیا۔ رزاق سنجرانی نے 15 ستمبر کے حکم نامے کے بعد عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراضات اٹھا دیئے۔ کسی فریق کا نہیں، تاثر ہے کہ رازق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ کا بھائی ہونے کے بنا پر کٹیگری ون رہائش الاٹ ہوتے فیور ملی۔
چیئرمین سینٹ کے بھائی رازق سنجرانی کو توہین عدالت کا نوٹس‘ آج اسلام آباد ہائیکورٹ طلب
Sep 22, 2023