لاہور (نوائے وقت رپورٹ) کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف مریم نواز کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر پولیس سے لڑائی جھگڑے اور کار سرکار مداخلت کیس میں عدالت نے کیپٹن صفدر کو بری کر دیا۔ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کی دو کیسز میں بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے، جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ نے محفوظ کیسز کا فیصلہ سنایا۔