نوشہرہ ورکاں :2 ڈکیتی، ایک موٹر سائیکل اور ایک زرعی موٹر چوری کی واردات

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) نوشہرہ ورکاں میں دو ڈکیتی، ایک موٹر سائیکل اور ایک زرعی موٹر چوری کی واردات، عبدالرزاق سکنہ چک چوہدری فیملی کے ہمراہ لاہور ایئر پورٹ جا رہا تھا کہ منگوکی کے قریب ڈاکو¶ں نے موبائل ،طلائی کانٹے اور نقدی چھین لی ،دوسری واردات میں محنت کش وقاص سے ڈاکو¶ں نے لالہ پور کے قریب موبائل اور نقدی چھین لی جبکہ نامعلوم چور عبدالشکور سکنہ بھنگواں کی زرعی موٹر اور غلام غوث رحمانی کی موٹر سائیکل اس کے گھر کے باہر سے لے کر فرار ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن