ورلڈ بینک کے تعاون سے بننے والا کسوکی روڈ ون وے بنایا جا سکتا ہے :شہری

حافظ آباد( امجد پرویز چٹھہ)ورلڈ بینک کے تعاون سے بننے والا کسوکی روڈ علی بائی پاس سے مسجد صوبیدار تک ون وے بنایا جا سکتا ہے اور دونوں سائیڈ تک بھرپور کھلا ہے لیکن روڈ کو کرسچن قبرستان کے بعد ون وے کی بجائے سنگل روڈ بنانے کا منصوبہ سامنے آیا ہے جو پہلے مسجد صوبیدار والی تک ون وے تھا اور پتھر ڈال کر روڈ کی بیس بنا دی گی تھی لیکن ایک دم سے روڈ کا تنگ ہونے کا بہانہ بنا کر کرسچن قبرستان بنانے اور آگے سنگل روڈ بنانے کا پلان سامنے آیا ہے شہریوں کے مطابق آگے سو ڈیڑھ دو میٹر چھوڑ دینا اور اسے ون وے نہ بنانا عجیب منطق ہے ساڑھے سولہ کروڑ روپے رقم سے انتہائی اعلی میعار کا روڈ تیار ہو سکتا ہے بڑی رقم ہونے کے باوجود پونے دوکلو میٹر ڈیڑھ کلو ون آگے پھر ٹریفک کے وہی مسائل جو پہلے تھے اتنی خطیر رقم ہونے کے باوجود مبینہ ناقص مٹیریل استعمال ہو رہا ہے جس پر متعدد شہریوں نے شکایات کے لیے تحریری طور پر ڈپٹی کمشنر کو آگاہ تھا شہریوں کا مطالبہ ہے مسجد صوبیدار والی تک ون وے ہی بنایا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی میں بہتری آ سکے اگر اس طرح نہ کیا گیا تو احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن