کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بنک میں جمعرات کو بھی روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مسلسل تیسرے روز بھی 296 روپے پر مستحکم رہی۔ سٹیٹ بنک کے مطابق جمعرات کو انٹر بنک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.10روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت 293.88 روپے سے گھٹ کر 292.78روپے پر آ گئی۔ یورو کی قدر 318روپے پر مستحکم رہی جبکہ 4روپے کی کمی سے برطانوی پاﺅنڈ کی قدر 374روپے سے کم ہو کر 370روپے پر جا پہنچی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 20 پیسے گھٹ کر 78.80روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 80پیسے کی کمی سے 82.00روپے رہی۔ مختلف ویب سائٹ پر دیئے گئے سونے کے ریٹ کے مطابق جمعرات 24قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1400ہزار روپے گھٹ گئی اور فی تولہ قیمت 2لاکھ17ہزار 900 روپے کی سطح سے کم ہو کر 2لاکھ 16ہزار 500 روپے رہ گئی۔