محکمہ ماحولیات کی ملی بھگت سے بعض یونٹس بیماریاں پھیلا رہے ہیں: عمر اشرف مغل

Sep 22, 2023

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر سپر ایشیاءو سابق صدرچیمبر آف کامرس عمر اشرف مغل اور سابق صدرچیمبر شیخ نعمان صلاح الدین نے کہا ہے کہ محکمہ ماحولیات کی ملی بھگت سے بعض دھواں چھوڑنے والے یونٹس شہر میں بیماریاں پھیلا رہے ہیں‘ صاف فضا میں سانس لینا شہریوں کا حق ہے لیکن افسوس کہ آلودگی پیدا کرنے والے پچاس ساٹھ یونٹس نے گوجرانوالہ کے پچاس لاکھ لوگوں کی زندگیوں کو داﺅ پر لگا رکھا ہے اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات صرف کاغذی کارروائیوں میں مصروف رہتا ہے‘ دکھاوے کےلئے چند کاروائیاں کی جاتی ہیں اور جو فیکٹریاں بھٹہ خشت سیل کئے جاتے ہیں ایک دن بعد ہی انہیں دوبارہ کھول دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صرف سموگ کے دنوں میں کارروائیاں کرتا ہے جبکہ پورا سال شہری فیکٹریوں‘ بھٹہ خشت کے دھوئیں سے کینسر اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے رہتے ہیں۔ 

مزیدخبریں