سرگودھا ‘پنڈی بھٹیاں‘کوٹ مومن ( نمائندہ خصوصی ‘ نامہ نگار‘ نوائے وقت رپورٹ ‘آئی این پی ) موٹروے ایم ٹو کوٹ مومن پر بس ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی، ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔پنڈی بھٹیاں موٹروے ایم ٹو پر تیز رفتار ڈالہ الٹنے کے نتیجے میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں ۔ اور زخمیوں اورنعشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا ۔ ریسکیو کے مطابق ڈالے میں سوار تمام افراد سرگودھا جا رہے تھے ۔