احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس کیس،شہباز شریف سمیت دیگر بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب

لاہور ( این این آئی) احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر حتمی دلائل طلب کرلیے ۔احتساب عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج نسیم احمد ورک نے مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت کی۔دیگر ملزمان حاضری کے لئے احتساب عدالت میں پیش ہوئے جب کہ سابق ڈی جی لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)احد خان چیمہ کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔احتساب عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر بریت کی درخواستوں پر وکلا سے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن