لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکو رٹ محمد امیر بھٹی نے ڈی سی لاہور کی جانب سے شہری کے اسلحہ لائسنس کی بحالی پر درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے ڈی سی لاہور رافع حیدر نے برہم ہوکر کہا کیا یہاں آپ کی بادشاہت ہے کہ جو جی میں آئے کرتے پھریں؟ اگر جاری کردہ لائسنس کے کاغذات نامکمل تھے تو انکوائری کیوں نہیں کی؟ بغیر نوٹس دئیے اسلحہ لائسنس کیسے منسوخ کر دیا؟۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ قانونی دستاویزات ہونے کے باوجود اسلحہ لائسنس کی منسوخی غیر قانونی اقدام ہے، ڈی سی لاہور کے غیر قانونی حکم کو کالعدم قرار دیا جائے۔
یہاں آپ کی بادشاہت ہے جو جی میں آئے کرتے پھریں‘ عدالت ڈی سی لاہور پر برہم
Sep 22, 2023