بھارت مساجد، گرجا گھروں کی بے حرمتی میں ملوث، مودی دہشتگرد: مشعال ملک

جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت+ نوائے وقت رپورٹ) حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ نگراں وفاقی مشیر انسانی حقوق مشعال ملک کا جڑانوالہ کا دورہ کے دوران اپنے بیان کہا ہے کہ مذہبی شدت پسند دنیا بھر کا مسئلہ ہے۔ اسلام اقلیتوں کے ساتھ حسن سلوک کا درس دیتا ہے۔ بھارت میں مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کی تعداد میں مساجد کی بے حرمتی کی، بھارت میں چرچ جلانے کے واقعات میں را ملوث ہے۔ بھارت اپنی شرمندگی چھپانے کے لئے فالس فلیگ آپریشن کرتا ہے، جڑانوالہ جیسے واقعات قابل افسوس ہیں۔ پالیسی فور نیشن پر کام کر رہی ہوں، جہاں تمام کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا ۔ 100 ڈے پلان پر کام کر رہی ہوں، فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی اب وزیراعظم بن کر خطے میں دہشتگردی کر رہا ہے۔ ہردیپ سنگھ کے قتل میں را کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔ آسٹریلیا اور یورپ میں سکھ کمیونٹی کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں بھی بھارت کی دہشت گرد سرگرمیاں جاری ہیں، عالمی برادری کو بھارتی دہشتگردی پر نوٹس لینا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن