سری نگر (کے پی آئی) سری نگر(کے پی آئی) اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی طرف سے مسلہ کشمیر اٹھانے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی فورم پر کشمیریوں کی حالت زار اجاگر کر کے اور انکے ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کی حمایت کر کے کشمیری عوام کا مورال بلند کیا ہے۔ انہوں نے مسلہ کشمیر اجاگر کرنے پر ترک صدر کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عالمی فورم میں جموں کشمیر کا مسئلہ بھرپور انداز میں اٹھا کر کشمیریوں کے محسن اور خیرخواہ ہونے کا حق ادا کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردن نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی 78 ویں سالانہ اجلاس میں عالمی فورم پر کشمیریوں کی امنگوں اورخواہشات کی درست ترجمانی کی ہے اور مسئلہ کشمیر کی تاریخ اور موجودہ صورتحال سے پوری عالمی برادری کو آگاہ کیا۔
ترک صدر نے عالمی فورم پر کشمیریوں کی حالت زار بیان کر کے کشمیری عوام کا مورال بلند کیا: عبدالصمد انقلابی
Sep 22, 2023