برطانیہ میں نئی کاروں کی فروخت پر پابندی میں 5برس کی توسیع

لندن (آئی این پی)برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اپنی حکومت کی گرین پالیسیز سے متعلق خطاب کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی کاروں کی فروخت پر پابندی میں پانچ برس کی تاخیر کا اعلان کیا ہے،اس حوالے سے ڈائنگ سٹریٹ میں خطاب کے دوران برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی کاریں اب 2030کے بجائے 2035میں فروخت ہوسکیں گی انہوں نے کہا کہ سال 2035کے بعد بھی پیٹرول، ڈیزل سے چلنے والی سیکنڈ ہینڈ کاروں کی خرید و فروخت ممکن ہوگی،رشی سونک نے کہا کہ نئی پالیسی برطانیہ کو دیگر یورپی ممالک سے ہم آہنگ کرے گی ، ٹیکنالوجی میں پیشرفت کے سبب 2030تک بیشتر کاریں الیکٹرک ہوں گی،انہوں نے کہا کہ گیس بوائلر کی جگہ ہیٹ پمپس کی تنصیب کیلئے بھی مزید وقت درکار ہوگا،رشی سونک نے کہا کہ 2035کے بعد بوائلر تبدیل کرتے وقت ہیٹ پمپ لگواسکیں گے ، بوائلر اپ گریڈ سکیم کے تحت گرانٹ 50فیصد بڑھا کر ساڑھے 7ہزار پاﺅنڈ کی جائے گی،برطانوی وزیراعظم کاکہناتھا کہ انتہائی غریب افراد کو نیا بوائلر لگوانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا اور 2050تک نیٹ زیرو کا ہدف اب بھی حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...