اوٹاوا (این این آئی)کینیڈا کی اہم سیاسی جماعت نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ جگمیت سنگھ نے کہا ہے کہ خالصتان لیڈر ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے بعد کینیڈا میں نہ صرف سکھ بلکہ وہ تمام امیگرینٹ کمیونٹیز خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جگمیت سنگھ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے بعد کینیڈا میں نہ صرف سکھ بلکہ وہ تمام امیگرینٹ کمیونٹیز خود کو غیر محفوظ تصور کرتی ہیں جواپنی جابر حکومتوں یا ممالک کے خلاف آواز بلند کرتی ہیں جہاں سے وہ کینیڈا منتقل ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں ملوث ہوکرکینیڈا کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ جس ملک میں لوگ خود کو محفوظ تصور کرتے تھے اب وہاں بھی لوگ خو د کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ۔جگمیت سنگھ نے کہا کہ جن لوگوں کے ذہنوں میں تصور ہے کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے