لاہور( این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 107 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 36 ،راولپنڈی میں 32 ،ملتان میں 17،فیصل آباد میں 4، گوجرانوالہ میں 6 ،شیخوپورہ اور جھنگ میں 2 ،2،مظفرگڑھ ، سیالکوٹ، گجرات، رحیم یار خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چکوال میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔