ٹیکس وصولیوں کی استعداد بڑھانے کیلئے اصلاحات کی ضرورت :شہزاد علی

Sep 22, 2023

لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان ہائی ٹیک ہائبرڈ سیڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد علی ملک نے کہا ہے کہ ٹیکس وصولیوں کی استعداد بڑھانے کیلئے حکومت کو فوری طور پر جامع اور ادارہ جاتی سوچ پر مبنی طریقہ اختیار کرنے اور بنیادی ٹیکس پالیسیوں میں اصلاحات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ روز صنعتکاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرا¿ت مندانہ اصلاحاتی منصوبوں پر عمل درآمد، ٹیکس اخراجات کو معقول بنانے، ٹیکسوں کی آمدنی کے بہتر استعمال اور ٹیکس دہندگان کی بنیاد کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔ طویل مدتی منصوبہ بندی کے تحت اس کثیر جہتی طریق کار سے وصولیوں اور کارکردگی کو متوازن بنایا جا سکتا ہے۔ حکومت کو ٹیکسوں کے بنیادی نظام اور انتظام کو بہتر بنانا چاہیے جن میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس، ایکسائز، انکم ٹیکس اور کارپوریٹ انکم ٹیکس شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والے ممالک میں ٹیکس کی معیاری شرح میں اضافہ کیے بغیر ترجیحی طریق کار کو محدود اور عمل درآمد کو بہتر بنا کر ٹیکس آمدنی کو دگنا کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں