دریاﺅں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

Sep 22, 2023

لاہور(نیوز رپورٹر)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ﺅکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 1 لاکھ 24 ہزار300 کیوسک اور اخرج 1 لاکھ 20 ہزارکیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد25 ہزار کیوسک اور اخراج 25 ہزارکیوسک، خیرآباد پل آمد1 لاکھ 26 ہزار کیوسک، اخراج 1 لاکھ 26 ہزار کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 16 ہزار500 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 37 ہزار 600کیوسک اور اخراج 7 ہزار700 کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 1 لاکھ 42ہزار900کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 34 ہزار 900کیوسک، چشمہ1 لاکھ 57 ہزار 100کیوسک اوراخراج 1 لاکھ 45 ہزار کیوسک، تونسہ آمد1 لاکھ 37 ہزار100 کیوسک اور اخراج 1لاکھ 17 ہزار400کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں