ایف بی آر انکم ٹیکس،سیلزٹیکس ریٹرن کو غلطیوں سے پاک کرے:ٹیکس بار

لاہور( کامرس رپورٹر) پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایف بی آر انکم ٹیکس اورسیلزٹیکس ریٹرن کو غلطیوں سے پاک کرے۔ گوشوارہ داخل کرانے کیلئے 30ستمبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے تاہم ابھی تک لوگن پاسورڈ، کیپٹل گین،پرافٹ اینڈ ڈیبٹ اور سسٹم کے بار بار بیٹھ جانے کے مسائل حل طلب ہیں۔ مسائل کو دیکھتے ہوئے یہ پیشگوئی غلط نہیں ہوگی کہ 30ستمبر تک 20لاکھ گوشوارے بھی جمع نہیں ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا منیر حسین اورجنرل سیکرٹری قمرالزمان چودھری نے ملاقات کیلئے آنے والے ٹیکس ماہرین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن