ہنڈائی پاکستان کی شاندار SUV Hyundai SANTA FE لانچ کیلئے تےار

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی آٹو موٹیو کمپنی ہنڈائی نشاط موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ(HNMPL) نے پاکستان کی آٹو موٹیو انڈسٹری میںشاندار اضافہ کرتے ہوئے اپنی 5ویں مقامی طور پر اسمبلڈSUV Hyundai SANTA FE لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ HNMPL نے جدید ترین Hybrid SUV لانچ کرکے پاکستان آٹو انڈسٹری میں اپنی پوزیشن کو مزید واضح کیا ہے جوHyundai SANTA FE کومقامی طور پر اسمبل شدہ D-SUV Hybridگاڑی کے طور پرپاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرانے کے قابل بناتا ہے جو کہ Eco-friendly ہونے کے باعث پاکستان کیلئے ایک روشن اور سرسبز مستقبل کیلئے ان کے عزم کو واضح کرتا ہے۔ ہنڈائی نشاط موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ جدید خصوصیات اور ٹیکنالوجی پر مشتملSUV Hyundai SANTA FE کے ذریعے پاکستان آٹو موٹیو انڈسٹری کیSUV مارکیٹ میں حقیقی Competitorکے طور پر ابھرنے کیلئے تیار ہے۔ HNMPL کی تیار کردہ Hyundai SANTA FE آرام دہ،محفوظ،شاندار ڈیزائن اور حیرت انگیز خصوصیات پر مشتمل ہے جسے پاکستانی صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے نہایت مہارت اور خوبصورتی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ شاندارسہولیات اور کارگردگی کی حامل Hyundai SANTA FE پاکستانی آٹومارکیٹ میںایک زبردست اضافہ ہے جسے گاڑیوں کے شوقین افراد اور صارفین شہری علاقوں کے علاوہ شمالی علاقہ جات میں بھی بغیر کسی پریشانی کے استعمال کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن