پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ لاہور سے کراچی چلنے والی شالیمار ایکسپریس خسارے میں چل رہی تھی ، مطلوبہ آمدن نہ ملنے پر انتظامیہ نے ٹرین کو بند کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔شالیمار ایکسپریس روزانہ کی بنیاد پر 20 لاکھ روپے خسارے میں تھی ۔