نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ امریکہ سے واپسی پر لندن میں 3 روزہ قیام بھی کریں گے جبکہ شہباز شریف اور مریم نواز کے لندن پہنچنے کے بعد مسلم لیگ ن کی اہم بیٹھک آج ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انوار الحق کاکڑ کا لندن میں 3 روز تک قیام ممکن ہے،لندن قیام کے دوران انوار الحق کاکڑ کی بعض اہم ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی لندن پہنچ گئے جب کہ ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز لندن میں موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی آج ہونے والی غیر معمولی بیٹھک میں صرف نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز شریک ہوں گے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق اہم ملاقات میں ن لیگ کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بیانیے پر مشاورت ہوگی جب کہ پارٹی قائد کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ نواز، شہباز شریف اور مریم نواز آج کی بیٹھک میں مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماؤں کے تحفظات پر بھی مشاورت کریں گے۔
انوارالحق کابھی واپسی پرلندن رکنےکافیصلہ
Sep 22, 2023 | 12:06