پی ٹی آئی کو صرف پلیئنگ فیلڈ دیدیں، لیول عوام خود کرلے گی: حلیم عادل شیخ

رہنما پاکستان تحریک انصاف حلیم عادل شیخ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کل لیول پلیئنگ فیلڈ کا بڑا شور ہے۔ ان کا مطالبہ صرف اتنا ہے کہ پی ٹی آئی کو صرف پلیئنگ فیلڈ دے دیں۔ تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پلیئنگ فیلڈ بے شک لیول نہ ہو۔ اسے عوام خودلیول کر لیں گے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم اور ہمارے ساتھی جھوٹے کیسوں میں جکڑے ہوئے ہیں۔ انہوں ںے مطالبہ کیا کہ آئین کے مطابق الیکشن 90 دن میں ہونے چاہئیں۔ دریں اثناء پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو عدالت پہنچا دیا گیا ۔ حلیم عادل شیخ کو سینٹرل جیل کراچی سے پیشی کے لیے عدالت لایا گیا۔ حلیم عادل شیخ کے خلاف کیس کی سماعت کچھ دیر میں ہوگی۔ حلیم عادل شیخ کو سٹی کورٹ اور پریڈی تھانے میں درج مقدمات میں پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن