مختلف شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

Sep 22, 2023 | 14:33

 محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبےکے مختلف شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی۔صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق یہ پابندی  8 ربیع الاول پر چپ تعزیے اور 12ربیع الاول کے جلوسوں کے تناظر میں لگائی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، دادو، نواب شاہ، خیرپور، سکھر، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں بھی 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ کراچی کے ضلع ایسٹ میں 8، 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری کی پابندی ہوگی، ضلع سینٹرل میں 11، 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پرپابندی کا اطلاق ہوگا جب کہ کیماڑی، سٹی اور ساؤتھ میں 7، 8 ،11اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

مزیدخبریں