ساہیوال، بہاولپور، ووژونگ، زونگ وئی کوسسٹر سٹیز قراردینے کی دستاویزات پر دستخط کئے گئے، پنجاب حکومت کی طرف سے ایس ایم تنویر نے معاہدوں پر دستخط کئے، جبکہ ساہیوال و بہاولپورکے چینی شہروں سے روابط بر قرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ معاہدوں کے تحت باہمی افہام و تفہیم بڑھانے کے ساتھ ساتھ وفود کے تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیا جائے گا، سسٹر سٹیز معیشت اور تجارت، سائنس اور ٹیکنالوجی میں باہمی معاونت کریں گے۔ سسٹر سٹیز تعلیم، زراعت، ہیلتھ، ثقافت اور سیاحت کے فروغ کیلئے تعاون کریں گے، جبکہ سسٹر سٹیز کے سرکردہ حکام اور متعلقہ محکمے باہمی دورے اور مہارتوں کا تبادلہ کریں گے، دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے تمام شعبوں میں اشتراک کار کیا جائے گا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے معاہدہ کا خیرمقدم بھی کیا ہے۔ محسن نقوی نے معاہدے کو پاک چین تعلقات کے حوالے سے خوش آئند قرار دیتے ہوئے ننشیا کے پارٹی سیکرٹری اور اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس معاہدے کے ثمرات سے پنجاب کے عوام مستفید ہوں گے۔
ننشیا اور پنجاب حکومت کے درمیان 2 معاہدے طے پاگئے
Sep 22, 2023 | 15:54