ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 93 فیصد کا اضافہ، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کا مجموعی پارہ 38 اعشاریہ 67 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا۔ماہانہ 17 ہزار تک کمانے والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح میں 38 اعشاریہ 27 فیصد ریکارڈ کیا گیا. ماہانہ 17 سے 23 ہزار تک آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کا پارہ 41 فیصد،ماہانہ 30 ہزار کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 39 اعشاریہ84 فیصد ریکارڈکی گئی۔ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے. ایک ہفتے کے دوران 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 11 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26 روپے 2 پیسے تک کا اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں چکن کی فی کلو قیمت میں 31 روپے 26 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
رواں ہفتے لہسن کی فی کلو قیمت میں 24 روپے ایک پیسے اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں ایل پی کی کا گھریلو سلنڈر 14 روپے 4 پیسے مہنگا ہوا،رواں ہفتے پیاز فی کلو قیمت میں 2 روپے 41 پیسے کا اضافہ ہوا۔ایک ہفتے کے دوران دال مسور،مونگ اور ماش کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، رواں ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 39 پیسے کی کمی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 91 پیسے کی کمی ہوئی جبکہ ایک ہفتے کے دوران آلو، گندم کا آٹا،گڑ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔