مہنگائی میں اضافہ حکمرانوں کی عوام دشمنی کا ثبوت ہے: ڈاکٹر اسلم خان 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تاریخ ساز جلسے حکمرانوں کی نیندیں حرام کئے ہوئے ہیں عوام کی اکثریت نے بانی تحریک انصاف کے نظریہ کو تسلیم کرتے ہوئے اس کو عملی جامہ پہنانے کا تہیہ کرلیا ہے اب اس تحریک کوکوئی روک نہیں سکتا حکمرانوں کے جابرانہ ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، مہنگائی میں اضافہ کرکے حکمرانوں نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حکومتی دعوے بے بنیاد ہیں غریب عوام حکمرانوں کو بدعائیں دے رہی ہے بیرونی آقاؤں کی ہدایت پر ملکی معاشی پالیسیاں ترتیب دینے والے موجودہ حکمران ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ان کی ترجیحات میں غریب عوام کی فلاح و بہبود کبھی شامل نہیں رہی یہ

ای پیپر دی نیشن