قصور(نمائندہ نوائے وقت) پولیس نے کارروائیاں کرتے 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزموں سے 10 کلو گرام چرس اور آدھا کلو گرام سے زائد ہیروئن اور ڈرون کیمرہ کا ریموٹ اور بیٹریاں برآمد ہوئی۔ ڈی پی او قصور محمد عیسٰی خاں کی ہدایت پر تھانہ گنڈا سنگھ والا پولیس نے ایس ایچ او زاہد جمیل کی سربراہی میں سرحدی گاؤں میں کارروائی کرتے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں کی شناخت سجرہ گاؤں کے رہائشی آفتاب اور الطاف کے نا م سے ہوئی۔ پولیس تررجمان کے مطا بق ملزم بھیڈیاں کلاں جرنیلی روڈ سے بذریعہ ڈرون کیمرہ منشیات بارڈر سمگلنگ کرتے تھے۔پتوکی میں فروخت کے لیے آنیوالی 10 کلوگرام منشیات چرس برآمد کرکے ملزم عاشق کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔