شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) قلم مزدور تحریک انٹرنیشنل کے چیئر مین سلطان حمید راہی نے کہا ہے کہ محکمہ اولڈ ایج بینیفٹ ریٹائرڈ صنعتی کارکنوں کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے ریٹائرڈ ورکروں کو پنشن کے حصول کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے محکمہ کے اعلیٰ افسران ریٹائرڈ ورکروں کو پنشن دینے کی بجائے انہیں ایسے قانونی معاملات میں الجھاتے ہیں تاکہ ان کو پنشن نہ دی جا سکے اور فنڈ کو محکمہ کے افسرلوٹ رہے ہیں ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ورکروں کے اجلا س سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر محمد لطیف بٹ ،محمد اکبر اور دیگر بھی موجود تھے۔