تحصیل ہسپتال کوٹ رادھاکشن سے ڈاکٹرز کا غائب رہنا معمول ‘ مریض خوار 

بھوئے آصل (نامہ نگار) تحصیل ہسپتال کوٹ رادھاکشن سے ڈاکٹرز کا غائب رہنا معمول بن گیا، ہر ویک اینڈ پر زیادہ تر ڈاکٹرز غیر حاضر ہوتے ہیں اور تمام عملے کی حاضری  100 فیصدہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ہسپتال کوٹ رادھاکشن مسائلستان بنتا جا رہا ہے، ہر ہفتے ڈاکٹرز کی عدم موجودگی سے دور دراز سے آئے مریض خوار ہو کر واپس جا رہے ہوتے ہیں۔ گزشتہ روز ہسپتال کے وزٹ کے دوران معلوم ہوا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز نہ ہونے کے سبب مریض بیچارے بغیر چیک اپ کے واپس لوٹنے پر مجبور ہیں ، تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ ہر ہفتے کوئی بھی سینئر ڈاکٹر ہسپتال نہیں آتے۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حاضری رجسٹرڈ اور یقینی طور حاضر عملے کے آڈٹ کے لیے انکوئری کا حکم دیا جائے اور کارروائی کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن