قصور (نمائندہ نوائے وقت)تھانہ بی ڈویژن پولیس نے لاپتہ ہونے والے 9 سالہ کاشف کو باحفاظت برآمد کر کے والد کے حوالے کر دیا، والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔ دو روز قبل بھسرپورہ کے رہائشی عاشق نے اپنے بیٹے کاشف کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پولیس کو دی۔پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کیا اور بچے کی تلاش شروع کر دی۔بچے کی باحفاظت واپسی پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
قصور:لاپتہ ہونیوالا بچہ والدین کے حوالے
Sep 22, 2024