حکمرانوں کو پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت برداشت نہیں ہورہی:مسعود محمود 

Sep 22, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری مسعود محمود گردور نے کہا ہے کہ لاہور جلسہ کی کامیابی نے حکمرانوں کو مزید بے چین کر دیا ہے حکمرانوں کو پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت برداشت نہیں ہورہی یہ مخالف سیاسی آوازوں کو کچلنا چاہتے ہیں تحریک انصاف کے جلسوں کی کامیابی حکمرانوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے جسے پڑھ کر حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کی قیادت کو اقتدار سے فوری الگ ہو کر حقیقی عوامی منتخب قیادت کو اقتدار سونپنا چاہئے تاکہ ملکی مسائل کے حل کی خاطر پالیسیاں مرتب کر کے معاشی بحالی و عوامی خوشحالی یقینی بنائی جاسکے، قوم کو جھوٹے دعووں کے سہارے ورغلانے اور دھاندلی زدہ اقتدار کو دوام دینے کی خاطر پی ٹی آئی کے خلاف سازشیں کرنے والے موجودہ حکمران جلد اقتدار کے ایوانوں سے باہر ہوں گے عوام باشعور ہے جو دھاندلی زدہ حکومت کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور جلد اس سے چھٹکارا چاہتی ہے۔

مزیدخبریں