گوجرانوالہ چندا قلعہ تا پنڈی با ئی پاس جی ٹی روڈ کوسگنل فری کرنیکی منظور ی

Sep 22, 2024

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی) ن لیگی مقامی قیادت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم وزیر اعلیٰ پنجاب سے گوجرانوالہ چندا قلعہ تا پنڈی بائپاس اندرْون جی ٹی روڈ کوسگنل فری کرنیکی منظور ی لے لی۔ جس پر پاکستان کی سب سے بڑی فرم دوگل اینڈ کمپنی نے ہیوی مشینری موقع پر پہچانا  شروع کر دی ہے جو بہت جلد اس منصوبہ کے لیے کام شروع کر دے گی۔ یاد رہے کہ چند دا قلعہ چوک میں ٹریفک جام معمول بن گیا تھا عوام گھنٹوں ٹریفک میں پھنس جاتے تھے۔ حکومت پنجاب نے اس میگا پراجیکٹ چند دا قلعہ تا پنڈی بائی پاس اندرون جی ٹی روڈ کو سنگنل فری کا منصوبہ ایک بڑی فرم دوگل اینڈ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کو دے دیا ہے ۔ اس میگا پراجیکٹ پر تقریباً 4300 ملین کاسٹ آئے گی۔ اس روڈ کی تعمیری پر مقامی سیاسی وسماجی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور وزیر اعظم  شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزیدخبریں