گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پنجاب ٹیچرز الائنس کے زیر اہتمام سرکاری سکولوں کی نجکاری،سروس رولز میں ترامیم، SSEs/AEOs کی غیر مشروط مستقلی و دیگر کیخلاف گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سے ایجوکیشن کمپلیکس تک ریلی نکالی گئی۔ اساتذہ نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور حکومتی پالیسیوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی کی قیادت سرپرست اعلی پنجاب ٹیچرز الائنس رانا مقیم خان ، ضلعی صدر پی ٹی یو محمد شازب اعوان ، ضلعی صدر ایس ای ایس عارف کھوکھر ، ضلعی صدر پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن افضل مہر ، ضلعی صدر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن محمد آصف سعید نے کی، مقررین کا کہنا تھا کہ جائز مطالبات کی منظوری نہ کر کے حکومت اساتذہ کا معاشی استحصال کر رہی ہے ۔وزیر اعلی پنجاب ملازمین سے کیے وعدے کی پاسداری کریں ۔سرکاری سکولوں کی نجکاری کو نا روکا گیا تو کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔
گوجرانوالہ:پی ٹی اے کے زیر اہتمام سرکاری سکولوں کی نجکاری، دیگر رولز کیخلاف ریلی
Sep 22, 2024