شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)تحر یک انصاف کے رہنما ورکن صوبائی اسمبلی خان شیر اکبر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی خودمختاری اور عوام کی ترقی وخوشحالی کی جنگ لڑرہے ہیں تحریک انصاف نے ہمیشہ اداروں کی مضبوطی ،فوج کے مورال کو بلندکرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں تحریک انصاف اسلام آبادکی نہیں بلکہ اس کی مضبوطی کیلئے جدوجہد کررہی ہے حکومتی ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کا مورال مزید بلند ہورہا ہے اور عمران خان جیل میں بیٹھ کر مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔