شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سابق صد،مرکزی انجمن تاجران کے صدرو چیئرمین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی امجد نذیر بٹ نے کہا ہے کہ مسلمانوں کوآقاؐ کی سیرت اورعظیم نورانی تعلیمات کواپنانے کاعہدکرنا اورزندگی کے ہرپہلومیں آپؐ کی سیرت طیبہ اورسنت نبوی ؐ کوعملی نمونہ بناناچاہئے اللہ تعالیٰ کی رضااطاعت مصطفی ؐ میں ہی مضمرہے آج بھی اگرمسلمان صحیح معنوں میں خاتم النبیین حضرت محمدرسول اللہؐکی سیرت طیبہ ومطہرہ کواپنالیں تووہ دنیامیں اپناکھویاہوامقام دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا امجد نذیربٹ نے کہا کہ پیغمبر اعظم کی ولادت ان برکتوں کا نقط آغاز ہے جو اللہ نے بشریت کیلئے مقدر فرمائی ہیں آپ ؐ نے عرب کی جاہل قوم کو تبلیغ اور تربیت کے ذریعے خیرِ امت میں بدل دیا اور ان کی باہمی دشمنیوں کو اخوت و محبت میں ڈھال دیا۔