گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پیپلز ٹریڈرز سیل کے صدر ملک ذوالفقار بھٹو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نوجوانوں کے لئے ایک امید بن کر ابھرے ہیں کیونکہ صرف بلاول بھٹو نے نوجوانوں کو آگے بڑھنے اور ملکی قیادت سنبھالنے کے لئے حوصلہ دیا ہے وہ وقت دور نہیں جب بلاول بھٹو وزیر اعظم کی شکل میں اس ملک کی باگ ڈور سنبھالے گا یہ وہ خاندان ہے جو غریب عوام کی خاطر پھانسی کے تختے پر چڑھنے سے نہیں ڈرا ،بلاول بھٹو نے اپنے وزارت خارجہ کے دور میں صحیح معنوں میں پاکستان کی نمائندگی کی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پل لکڑ والہ بازار میں تاجروں کے ہمراہ چیئرمین بلاول بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔